پاکستان
22 فروری ، 2012

کراچی: ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک بدستور سڑکوں پر رواں دواں

کراچی: ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک بدستور سڑکوں پر رواں دواں

کراچی… کراچی میں صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے پہلے وزیر داخلہ اور گزشتہ روز کمشنر کراچی کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود ہیوی ٹریفک سڑکوں پر رواں دواں رہی جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے صبح 7بجے سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم گزشتہ چند دنوں کے دوران شہر میں ہیوی ٹریفک کے حادثات کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جان سے جاچکے ہیں جس کے بعد کمشنر کراچی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہیوی ٹریفک پر دن میں شہر کے اندر چلنے پر پہلے ہی پابندی ہے، اور اس پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں انہوں نے شہریوں سے اپیل بھی کی تھی کہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک سڑک پر دیکھیں تو کمشنرآفس میں اطلاع کریں۔

مزید خبریں :