پاکستان
20 دسمبر ، 2012

افغانستان کیساتھ دوستانہ اور مستحکم تعلقات اولین ترجیح ہیں،حنا ربانی کھر

 افغانستان کیساتھ دوستانہ اور مستحکم تعلقات اولین ترجیح ہیں،حنا ربانی کھر

اسلام آباد…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں گزشتہ ایک سال میں بڑی تبدیلی آئی ہے، ہمسایوں خصوصاً افغانستان کے ساتھ دوستانہ، پرامن اور مستحکم تعلقات اولین ترجیح ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں غیر ملکوں سفیروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان کے بعد بھارت ، ایران اور وسط ایشائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں اور یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات گزشتہ ایک سال میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :