25 مارچ ، 2023
لندن کی عدالت نے باکسر عامرخان کو لوٹنے والے دو لوگوں کو مجرم قرار دے دیا۔
گزشتہ سال 18 اکتوبرکو مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں عامر خان سے اُس وقت واردات ہوئی تھی جب ریسٹورنٹ سے نکل رہے تھے۔
ڈاکو گن پوائنٹ پر ان کی گھڑی لے گئے تھے اور اس گھڑی کی مالیت 70 ہزار پاؤنڈ تھی۔
اسنارزبروک کراؤن کورٹ نے 20 سالہ ڈینٹے کیمپبل اور 25 سالہ احمد باناکو مجرم قراردے دیا۔
رپورٹس کے مطابق اسنارزبروک کراؤن کورٹ دونوں مجرموں کو جلد سزا سنائے گی۔