پاکستان
20 دسمبر ، 2012

پولیو ویکسینیٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کھلی بربریت وجہالت ہے زہرہ نجفی

کراچی …مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کراچی دویژن کی سیکرٹری جنرل خانم زہرہ نجفی نے کراچی اور پشاور میں کمسن بچوں کو پولیو ویکسین پلانے والی خواتین پرہونے والے دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز رضاکار خواتین کا تحفظ یقینی بنائیں ، ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژن سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کی اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لینے کی بجائے ،پولیو مہم کو روک دینا انتہائی غیر دانشمندانہ قدم ہے،دہشت گرد ملکی ترقی اور بہتری کے دشمن ہیں تمام محب وطن قوتوں دہشت گردوں کے مقابلے میں ایک صف میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام میں حکومت کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، دہشت گردوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے ، اگر حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو اپنی ناکامی کے اعتراف میں اقتدار سے الگ ہو جائیں ، انہوں نے کہا کہ کمسن بچوں کو مہلک امراض سے محفوظ رکھنے اور سرزمین وطن پر صحنت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیو ویکسی نیشن مہم کا جاری رہنا ضروری ہے ،خانم زہرہ نجفی نے کہا کہ مکار دشمن نے ٹارگٹ کلنگ۔ دہشت گردی اور خود کش حملوں کے ذریعے پاکستان کے باعزم عوام کو ہراساں کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکامی کے بعد اب گھر گھر جا رکر کمسن بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے والی خواتین کو نشانہ بنانے پر اتر آیا ہے جو ایک انتہائی شرمناک فعل ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مہم کے دوران پولیو سٹاف کو مکمل سیکوڑتی فراہم کریں تاکہ وہ احساس تحفظ کے ساتھ مہم جاری رکھ سکیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کراچی دویژن کی سیکرٹری جنرل خانم زہرہ نجفی کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ پاکستان کے تمام محب وطن شہریوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خواتین رضاکاروں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :