نگران وزیر اطلاعات کے پی اور سیکرٹری اطلاعات میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر تلخ کلامی

نگران وزیر اطلاعات سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کی کرسی پر بیٹھنے لگے تو سیکرٹری انفارمیشن نے وزیراطلاعات کو اپنی کرسی پر بیٹھنے سے منع کر دیا۔ فوٹو فائل
نگران وزیر اطلاعات سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کی کرسی پر بیٹھنے لگے تو سیکرٹری انفارمیشن نے وزیراطلاعات کو اپنی کرسی پر بیٹھنے سے منع کر دیا۔ فوٹو فائل

نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال اور سیکرٹری اطلاعات ارشد خان میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اطلاعات سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کی کرسی پر بیٹھنے لگے تو سیکرٹری انفارمیشن نے وزیراطلاعات کو اپنی کرسی پر بیٹھنے سے منع کر دیا۔

معاملے پر نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال نے کہا کہ سیکرٹری انفارمیشن سے نگران کابینہ کی زیر استعمال گاڑیوں کی معلومات لینے گیا تو کہا گیا کہ آپ میری کرسی پر نہیں دوسری کرسی پر بیٹھ جائیں،کئی گھنٹے تک بیٹھا رہا لیکن کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری 4 سے 5 گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، ڈی جی کے دفتر بھی گیا لیکن انھوں نے بھی معلومات فراہم نہیں کیں۔

فیروز جمال شاہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری کو ہاتھ سے خط لکھا کہ میرا سیکرٹری میرے احکامات نہیں مان رہا۔

مزید خبریں :