سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے— فوٹو: فائل
4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

4 اپریل بروز جمعرات سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ وفاقی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔

مزید خبریں :