فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات، عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارکباد

مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی— فوٹو: فائل
مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی— فوٹو: فائل

وزیرِاعظم شہباز شریف سے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم کو عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارکباد دی۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں :