پاکستان
Time 05 اپریل ، 2023

ذخائر کم ہو گئے 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے: وزیر توانائی مصدق ملک

کراچی میں گیس سپلائی کا مسئلہ حل کرنے آئے ہیں،گورنر سندھ لوگوں کوگیس کے بل جمع کرانے سے نہ روکیں: وزیر مملکت برائے توانائی. فوٹو فائل
 کراچی میں گیس سپلائی کا مسئلہ حل کرنے آئے ہیں،گورنر سندھ لوگوں کوگیس کے بل جمع کرانے سے نہ روکیں: وزیر مملکت برائے توانائی. فوٹو فائل

وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو گئے ہیں جس کے باعث 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا شہر قائد میں سحری و افطار کے وقت گیس فراہمی میں کوتاہی سامنے آئی ہے، کراچی میں گیس سپلائی کا مسئلہ حل کرنے آئے ہیں،گورنر سندھ لوگوں کوگیس کے بل جمع کرانے سے نہ روکیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو گئے ہیں جس کے باعث 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے، امیر اور غریب کا گیس بل الگ کر دیا ہے، صاحب ثروت لوگوں کو گیس کا بل زیادہ دینا پڑے گا۔

مزید خبریں :