21 دسمبر ، 2012
کراچی…جمعہ کی شام کراچی کے مرکزی علاقے میں واقع ایمپریس مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد رات گئے تین ہوگئی ہے، جبکہ اس واقعے میں 2پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے،ڈی ایس پی صدر ضمیرعباسی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی رہنماء رمضان کاکڑپرکارسوارحملہ آوروں نے فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے تھے ،انھوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنیوالامبینہ حملہ آوربھی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاہے،انھوں نیبتایا کہ اسکے علاوہ مشتعل افرادکی فائرنگ کی زدمیں آکرایک شخص جاں بحق ہوا،جبکہ اس موقع پر 2گاڑیاں قبضے میں لی گئی ہیں، جو ایک مبینہ حملہ آورکی ہے،ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ قبضے میں لی گئی گاڑی سے اسلحہ بھی برآمدہوا ہے ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ جناح اسپتال میں فائرنگ کے ملزم کورینجرزنے حراست میں لے لیا، اوراسلحہ برآمد کیا ہے۔