پاکستان
22 فروری ، 2012

جہلم:دل کے عارضے میں مبتلاغریب گھرانے کی لڑکی مسیحا کی تلاش میں

جہلم:دل کے عارضے میں مبتلاغریب گھرانے کی لڑکی مسیحا کی تلاش میں

جہلم… جہلم کے ایک غریب گھرانے کی دل کے عارضہ میں مبتلا بیٹی کسی مسیحا کی تلاش میں ہے۔ روزگار کے حصول کے لئے مصروف محنت کش محمد روٴف ہے کی سوچ ہے کہ اگر دہاڑی لگ گئی تو بچوں کے لئے روٹی لے جائے یا بیٹی کے لئے دوا۔ جہلم کے گاوٴں بھٹیال کے رنگ ساز محمد روٴف کی 13 سالہ بیٹی عاصمہ پیدائشی طورپر دل کے عارضہ میں مبتلا ہے۔ اور اس کے علاج پر آنے والے اخراجات اس کے بس کی بات نہیں۔ باپ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بیٹی کے دل میں سوراخ ہے تو اپنی استطاعت کے مطابق رشتہ دارو ں سے ادھار لیکر علاج کرواتارہا۔مگرمیں اس کامستقل علاج نہیں کرواسکا۔اب مقروض ہوچکا ہوں۔میری حکومت سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے۔ عاصمہ کا دل عام بچوں کی طرح کھیلنا کودنا اور اسکول جانے کو کہتا ہے مگر عارضہ دل اجازت نہیں دیتا۔عاصمہ کا کہنا ہے کہ وہ تیسری کلاس میں پڑھتی ہے اور اس کی کلاس فیلوز ساتویں کلاس میں ہیں۔بیماری سے تعلیم کا ضیاع ہوا ہے۔ امراض قلب کے ماہرہمایوں اصغر کا کہنا ہے کہ عاصمہ کے دل میں سوراخ ہے۔ عمومی طورپر یہ نقص پیدائشی ہوتاہے۔اس مرض میں خون کی نالیاں ایک دوسرے کے اوپرچڑھ جاتی ہیں۔اسکا آپریشن انتہائی پیچیدہ ہوتا ہے اور دو تین بار آپریشن بھی ہوسکتے ہیں۔یہ کافی مہنگا علاج ہے اوراسکا خرچہ 6 سے7 لاکھ روپے آتاہے۔عاصمہ اپنی بیماری پر پریشان ضرور ہے،لیکن ناامیدہرگز نہیں،اسے یقین ہے جس نے زندگی دی ہے وہ اس کے لئے مسیحا بھی ضرور بھیجے گا۔

مزید خبریں :