Time 06 اپریل ، 2023
پاکستان

کشمور میں پروفیسر اجمل ساوند کو قتل کردیا گیا

پروفیسر اجمل ساوند اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور انہوں نے فرانس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی— فوٹو: سوشل میڈیا
پروفیسر اجمل ساوند اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور انہوں نے فرانس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی— فوٹو: سوشل میڈیا

کشمور میں آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے  پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہیں، چھاپوں کے دوران اب تک پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سندرانی قبیلے کے افرادکے گھروں کی تلاشی جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے پانچ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے ملزمان کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ گھوڑا گھاٹ کے مقام پر آج صبح چار افراد نے فائرنگ کرکے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کو قتل کردیا تھا۔

پروفیسر اجمل ساوند اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور انہوں نے فرانس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ ملزمان نے اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص کو قبائلی تصادم کےتنازع پر قتل کیا۔

مزید خبریں :