پاکستان
Time 07 اپریل ، 2023

لاہور میں عید تک رات ایک بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت

عدالت نے سیف سٹی کیمروں کو فائبر آپٹکس کی لائنوں سے منسلک کرنے اور شہر میں پولن لیول کو کم رکھنے والے درخت لگانے کا حکم دیا/ فائل فوٹو
عدالت نے سیف سٹی کیمروں کو فائبر آپٹکس کی لائنوں سے منسلک کرنے اور شہر میں پولن لیول کو کم رکھنے والے درخت لگانے کا حکم دیا/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں عید تک رات ایک بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے کہا کہ امریکا میں کوئی اپنےگھر میں بھی درخت نہیں کاٹ سکتا، 2020 کے سروے میں پانی کی زیر زمین سطح میں کمی رک گئی تھی۔

عدالت نے محکمہ واسا کو انڈر گرؤانڈ پانی کے لیول کو دوبارہ چیک کرنے اور ساتھ ہی رنگ روڈ اتھارٹی کو شجرکاری سے متعلق پلان جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے سیف سٹی کیمروں کو فائبر آپٹکس کی لائنوں سے منسلک کرنے اور شہر میں پولن لیول کو کم رکھنے والے درخت لگانے کا حکم  دیا۔

عدالت نے شہر میں عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :