07 اپریل ، 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 2019 آئین کے تحت 6 ایسوسی ایشنز کے کوچز کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ، بورڈ نے تاحال ایسوسی ایشنز کے کوچز کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔
کوچز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسوسیشن کے کوچز کی تنخواہوں کی ادائیگی چار ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ 150 میں سے 87 کوچز کو تنخواہوں کی مکمل ادائیگی ہوچکی ہے جبکہ چند کوچز کی سیٹلمنٹ کا مسئلہ ہے، چند کوچز کو پی سی بی کا سامان واپس کرنا ہے جس کے باعث تنخواہوں کی کلئیرنس نہیں دی گئی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق 28 کوچز کو تنخواہوں کی مکمل ادائیگی رواں ہفتے ہوجائے گی جبکہ کے بقایہ 35 ایسوسیشن کوچز کو اپریل کے آخری ہفتے تک تنخواہوں کی ادائیگی کلئیر کردی جائے گی۔