Time 09 اپریل ، 2023
پاکستان

لاہور تا مدینہ پرواز 15 گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکار،مسافروں کے عمرہ پرمٹ ختم ہونیکا خدشہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے747  پندرہ گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی۔

خیال رہےکہ  پی کے 747 کو ہفتہ کی رات 9 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز  اب تک روانہ نہ ہوسکی ہے اور غیر معمولی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مسافروں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر احتجاج بھی کیا ہے، مسافروں کا کہنا ہےکہ پرواز میں تاخیر سےریاض الجنہ کے پرمٹ منسوخ ہونےکا اندیشہ ہے، کل سےکہا جا رہا تھا کہ صبح 10یا11 بجےکےبعد پرواز روانہ ہوگی، کئی مسافروں کے عمرہ پرمٹ کی میعاد بھی ختم ہو رہی ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ پی آئی اے کا کہنا ہےکہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پرواز روانہ نہیں ہوسکی، خرابی جلد دور کرکے طیارہ روانہ کردیا جائےگا۔

مزید خبریں :