Time 10 اپریل ، 2023
پاکستان

عمران خان کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست اعتراضات کیساتھ سماعت کیلئے مقرر

سیاسی مخالفین کی ایما پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، سیاسی مخالفین کا مقدمات بنوانے کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے: درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل
سیاسی مخالفین کی ایما پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، سیاسی مخالفین کا مقدمات بنوانے کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے: درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تھانہ رمنا میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے کل مقرر کردی گئی۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سیاسی مخالفین کی ایما پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، سیاسی مخالفین کا مقدمات بنوانے کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، جب کرپشن کا کوئی کیس نہ ملا تو جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب سے سیاسی مخالفین نے وفاقی حکومت سنبھالی ہے وہ جعلی مقدمات بنا رہے ہیں، مقدمے کا مقصد صرف بلیک میل کرنا ہے، ایف آئی آر میں لگائےگئے الزامات کو سچ بھی مان لیا جائے تو واقعہ لاہور کا تھا لیکن مقدمہ اسلام آباد میں درج کردیا گیا۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ایف آئی آر میں لگائے الزامات گئے جرم نہیں بنتا، مقدمہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہٰذا عدالت مقدمہ کے اخراج کا حکم دے۔

ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید خبریں :