11 اپریل ، 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ممبران کی منظوری دے دی، ممبران کو 4 سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ممبران کی تعینانی کیلئے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دے دی ہے۔
اس سلسلے میں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق ممبران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ممبران میں وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج، پروفیسر رضوان تاج، محمد زبیر خان، ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور ڈینٹسٹ پروفیسر تحمینہ اسد شامل ہیں۔
philanthropist کیلئے جواد امین خان کی منظوری دی گئی ہے جبکہ قانونی امور کے لیے چوہدری سلطان منصور اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نور الحق کے نام کی منظوری دی گئی ہے ۔