پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز کیخلاف پلاٹوں پر قبضے کے مقدمات درج

بہاولپور سے سابق ایم پی اے ملک مظفر نےتحصیل چشتیاں میں سرکاری پلاٹ نمبر 33,32 اور34 پرناجائز قبضہ کررکھا ہے: اینٹی کرپشن/ فائل فوٹو
بہاولپور سے سابق ایم پی اے ملک مظفر نےتحصیل چشتیاں میں سرکاری پلاٹ نمبر 33,32 اور34 پرناجائز قبضہ کررکھا ہے: اینٹی کرپشن/ فائل فوٹو

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز ملک مظفراور عامر نوازکے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق بہاولپور سے سابق ایم پی اے ملک مظفر نےتحصیل چشتیاں میں سرکاری پلاٹ نمبر 33,32 اور34 پرناجائز قبضہ کررکھا ہے، پلاٹ نمبر34 پر پی ٹی آئی کا دفتر اور پلاٹ نمبر 32اور 33 پر غیر قانونی پیٹرول پمپ بنارکھا ہے، ملزم نے سرکاری اراضی پردکانیں بنا کرکرائے پر بھی دے رکھی ہیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اےعامر نوازنے پٹواری کی ملی بھگت سے موضع خان بیلہ میں سرکاری اراضی اور سیدخالد محمود کی نجی اراضی پرناجائز قبضہ کرکے مکان اور ڈیرہ بنالیا ہے، انہوں نے اپنےفرنٹ مینوں محمود الحسن اورعبدالطیف کے نام بے نامی جائیداد یں بھی منتقل کروارکھی ہیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم ملک مظفر اور عامر نواز کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل بنادی دی گئی ہیں۔

دوسری جانب کورونا وبا کے دوران ایکسپو کورنٹائن سینٹر میں کرپشن کی تحقیقات بھی شروع ہیں، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اورسی او ہیلتھ کو 19 اپریل کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے جب کہ اس کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشدکوبھی طلب کیاجائےگا۔

مزید خبریں :