22 فروری ، 2012
دبئی… پاکستان کو چار صفر کی شرمناک شکست سے دو چار کرنے کے بعد آئی سی سی کی ایک روزہ درجہ بندی میں انگلینڈ نے اپنی پوزیشن بہتر کرلی، پاکستان ٹیم آوٴٹ کلاس ہوکر پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر چلی گئی۔ون ڈے سیریز میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم کی رینکنگ بھی گرگئی ،چارصفر کی عبرتناک شکست نے پاکستان کو پانچویں سے چھٹے نمبرپر پہنچادیا،انگلش ٹیم شاندارکامیابی کی بدولت پانچویں سے چھٹے نمبرپرآگئی۔رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، عالمی چیمپین بھارت اورجنوبی افریقا بالترتیب دوسرے اورتیسرے نمبرپرہیں۔سری لنکا کی چوتھی پوزیشن ہے۔