پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 184/3 (ازخود نوٹس) کے فیصلوں پر 30 روز میں اپیل ہوسکے گی— فوٹو:فائل
سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 184/3 (ازخود نوٹس) کے فیصلوں پر 30 روز میں اپیل ہوسکے گی— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، صدر کی عدم منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

صدرمملکت نے اس ایکٹ کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔

سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 184/3 (ازخود نوٹس) کے فیصلوں پر 30 روز میں اپیل ہوسکے گی۔

ایکٹ کے مطابق چیف جسٹس اور 2 سینیئر ججز پر مشتمل کمیٹی کیسز اور بینچ کی تشکیل کا فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :