23 اپریل ، 2023
کندھ کوٹ میں ڈاکو 6 افراد کو اغوا کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔
پویس کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر اوگاہی اسٹاپ سے ڈاکو 6 افراد کو اغوا کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے اورجلد ہی مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔