28 اپریل ، 2023
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچے دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
قومی اسمبلی میں پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں سے متعلق سوال کے جواب میں رانا تنویر نے بتایا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے بتایا کہ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچے دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
رانا تنویر کا کہنا تھا 30 جون تک اسلام آباد میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد صفر پر لانے کا ہدف ہے۔