Time 28 اپریل ، 2023
پاکستان

کراچی: عائشہ منزل پر اے ٹی ایم میں میاں بیوی کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب اے ٹی ایم بوتھ میں میاں بیوی کو لوٹ لیاگیا۔

ڈاکوؤں نے شوہر سے رقم چھیننے کے بعد خاتون سےچوڑیاں بھی اتروائیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو زمین پر بٹھایا، دونوں بےبسی سے رقم اور زیور دیتے رہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واقعے سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :