پاکستان
Time 28 اپریل ، 2023

پی آئی اے کی استنبول سے آنیوالی پرواز میں ٹوائلٹ لیک، گندا پانی جہاز میں پھیل گیا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ٹوائلٹ لیک کر گیا۔

اسلام آباد آنے والی پرواز میں ٹوائلٹ کا نکاسی کا پانی جہاز میں پھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

 واقعہ 25 اپریل کو استنبول سے اسلام آباد آنے والے طیارے میں پیش آیا، گندا پانی طیارے میں پھیلنے سے مسافروں کوناگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق عملے نے واش روم لیکیج کی لاگ بک میں انٹری بھی کی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں :