Time 28 اپریل ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی اراکین میں لچک ہے، حکومتی ٹیم میں شامل رکن کی جیو نیوز سے گفتگو

شاہ محمود قریشی اور علی ظفر سمجھدار لوگ ہیں، ایک دم ناں نہیں کرتے: کشور زہرا۔ فوٹو فائل
شاہ محمود قریشی اور علی ظفر سمجھدار لوگ ہیں، ایک دم ناں نہیں کرتے: کشور زہرا۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد سے مذاکرات میں شامل حکومتی رکن کشور زہرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین میں لچک ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ٹیم میں شامل ایم کیو ایم پاکستان کی رکن کشور زہرا کا کہنا تھا خالد مقبول صدیقی نے سب سے پہلے کہا تھا کہ مذاکرات کے حق میں ہیں، تنازع والی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری تھے۔

کشور زہرا کا کہنا تھا اچھی بات ہے کہ سیاسی پلیٹ فارم پر ارکان پارلیمنٹ بات کر رہے ہیں لیکن اب بھی گلی کوچوں میں غیر ضروری اور منافقت والی باتیں ہورہی ہیں، اس کمیٹی سے یہ باتیں ضرور حل ہو جائیں گی۔

پی ٹی آئی اراکین میں لچک سے متعلق سوال پر کشور زہرا کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے اراکین میں لچک ہے، شاہ محمود قریشی اور علی ظفر سمجھدار لوگ ہیں، ایک دم ناں نہیں کرتے۔

مزید خبریں :