Time 30 اپریل ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی میں انصاف کےفقدان کا سوال عمران خان کو پسند نہ آیا، ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں انصاف کےفقدان کےسوال پر عمران خان کے اظہار ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن میں کارکن کوسخت سوال سے روک دیا گیا، کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟

سوال کاجواب دینےکے بجائے عمران خان نےکارکن سے مائیک واپس لینےکی ہدایت کر دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کوبتانا ہےکہ پارٹی میں انصاف ہےکہ نہیں، میں کیسے بتاسکتا ہوں۔

پی ٹی آئی کارکن شیر افضل کا کہنا تھا کہ بونیر میں تنظیم ہے مگر اختیارات صرف 2 خاندانوں کے پاس ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسےسوالات نہیں پوچھتے، یہ پارٹی کی بات نہیں ہے۔

 عمران خان نے فیصل جاوید سے کہا کہ فیصل کسی اور سے سوال لو یہ کوئی سوال نہیں، عمران خان کی ہدایات پرکارکن سے مائیک لے لیا گیا۔

مزید خبریں :