05 مئی ، 2023
لاہور: عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کاجائزہ لینےکے لیے لاہور پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) زمان پارک پہنچ گئی۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ روز عمران خان کو کرائم سین کے معائنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔
لاہورپولیس کی جے آئی ٹی کے ہمراہ فارنزک ٹیم بھی کرائم سین کا جائزہ لینے زمان پارک پہنچی ۔
جے آئی ٹی کے 5 ارکان کی سربراہی ایس ایس پی عمران کشور نے کی۔
کرائم سین یونٹ کے اہلکاروں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔
جے آئی ٹی زمان پارک میں کرائم سین کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کرےگی۔