Time 05 مئی ، 2023
پاکستان

زمان پارک ہنگامہ آرائی کیسز: عمران خان جے آئی ٹی کے روبرو شامل تفتیش ہوگئے

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے زمان پارک لاہور میں عمران خان کے گھر جاکر پوچھ گچھ کی، عمران خان سے 50 سے زائد سوالات کیے— فوٹو:فائل
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے زمان پارک لاہور میں عمران خان کے گھر جاکر پوچھ گچھ کی، عمران خان سے 50 سے زائد سوالات کیے— فوٹو:فائل

سابق وزیر اعظم عمران خان زمان پارک ہنگامہ آرائی کے 10 کیسز میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو شامل تفتیش ہوگئے۔

پنجاب پولیس کی 5 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی عمران کشور کی زیر قیادت زمان پارک پہنچی اورڈیڑھ گھنٹہ تفتیش اور شواہد جمع کرنے میں مصروف رہی۔

عمران خان سے 50 سے زائد سوالات کیے گئے۔ 

عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پولیس کے تمام سوالات کے جواب دیے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پولیس کو عزت اور احترام کے ساتھ زمان پارک میں رسائی دی ہے جن مقدمات میں پولیس تفتیش کیلئے آئی ہے، تین مقدمات میں پولیس ہماری ملزم ہے

جے آئی ٹی کے سربراہ نے تفتیش کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

مزید خبریں :