پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیموں کے 11دہشتگردگرفتار

گرفتار دہشت گردوں سے 1390 گرام دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی سمیت ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور نقدی بر آمد کر لی گئی: سی ٹی ڈی/ فائل فوٹو
 گرفتار دہشت گردوں سے 1390 گرام دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی سمیت ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور نقدی بر آمد کر لی گئی: سی ٹی ڈی/ فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 11دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جن کے خلاف بہاول پور، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10مقدمات درج کیےگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے 1390 گرام دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی سمیت ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور نقدی بر آمد کرلی گئی۔

مزید خبریں :