Time 07 مئی ، 2023
پاکستان

کراچی میں عید کے موقع پر سی ویو سے اغوا کی جانیوالی دونوں بچیاں بازیاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں عید کے موقع پر سی ویو سے اغوا کی جانے والی دونوں بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا ۔ 

پولیس کے مطابق بچیوں کی بازیابی کی کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین سگی بہنیں ہیں، ملزمان نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بچیاں انہیں روتے ہوئے ملی تھیں جس پر وہ انہیں گھر لے گئے ۔ 

پولیس حکام کے مطابق ملزمان غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :