کھیل
Time 09 مئی ، 2023

اسٹیڈیم میں شان مسعود کیخلاف نعرے بازی کی وائرل ویڈیو، افتخار احمد بول پڑے

وائرل ہونے والی ویڈیو پر شان مسعود نے تو فی الحال کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں البتہ ساتھی کھلاڑی افتخار احمد ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں__فوٹو: فائل
وائرل ہونے والی ویڈیو پر شان مسعود نے تو فی الحال کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں البتہ ساتھی کھلاڑی افتخار احمد ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں__فوٹو: فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے ایک میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں تماشائی بیٹر شان مسعود کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی فیلڈنگ کے دوران جب شان مسعود اسٹینڈ کی طرف چلتے ہوئے آرہے ہوتے ہیں تو لوگ انہیں 'پرچی پرچی' کہہ کر بلاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر شان مسعود نے تو فی الحال کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا البتہ ساتھی کھلاڑی افتخار احمد ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔

افتخار احمد نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے طعنوں کا شکار میں بھی رہا ہوں، شان مسعود بہت محنت کرنے والا کھلاڑی ہے، وہ اپنی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں ہیں، شان نے ٹیم میں جگہ اپنی کارکردگی اور بے شمار رنز کرنے کی وجہ سے بنائی ہے۔

واضح رہے کہ شان مسعود ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کچھ خاص پرفارمنس نہیں دے سکے۔

مزید خبریں :