Time 12 مئی ، 2023
پاکستان

پشاور پولیس لائنز دھماکا: زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان شہید ہوگئے

پولیس کے مطابق پولیس لائنز مسجد کے دھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی/ فائل فوٹو
پولیس کے مطابق پولیس لائنز مسجد کے دھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی/ فائل فوٹو

پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔

پشاور پولیس کےمطابق ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ڈی ایس پی فضل الرحمان کا تعلق مردان کے علاقہ منگادرگئی سے ہے۔

پولیس کے مطابق  پولیس لائنز مسجد کے دھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی، پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا۔

مزید خبریں :