12 مئی ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعدد مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان بنی گالہ میں قیام کریں گے اور وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتاری سے متعلق عدالتی فیصلے پر بنی گالہ جانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ کی صفائی اور انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔