12 مئی ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کو کسی اور کرمنل کیس میں بھی پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانتوں کے تحریری احکامات جاری کردیے اور عمران خان کے وکلا کو ہائیکورٹ کا تحریری آرڈر مل گیا۔