کاروبار
22 فروری ، 2012

بارشوں سے کپاس کے بیجوں کا معیار متاثر، کاشت پر منفی اثر پڑنیکا کا خدشہ


کراچی…پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں سے کپاس کے بیجوں کا معیار متاثر ہوا ہے جس سے اس کی کاشت پر منفی اثر پڑنے کا اندیشہ ہے۔ ایگزیکٹیو ممبر پی سی جی اے احسان الحق کے مطابق وفاقی حکومت کپاس کے ان بیجوں کو معیاری قرار دیتی ہے جن میں کم از کم 75 فی صد سے پودے نکلنے کا امکان ہوتا ہے، مگر حالیہ بارشوں سے بیجوں کا معیار متاثر ہوا ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ 60 فیصد پودے نکلنے پر بھی کی بیجوں کو بھی معیاری ہونے کا سرٹی فکیٹ جاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سرٹی فکیٹ جاری کرنے سے بیجوں کی دستیابی میں اضافہ ہوسکے گا اور آئندہ کاشت پر منفی اثرات سے کسی حد تک بچا جاسکے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سیزن کپاس کی اچھی فصل آئی ہے اور اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ بیلز کپاس پیدا ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :