Time 14 مئی ، 2023
پاکستان

شہریوں کے مسائل سننےکیلئےگورنر ہاؤس سندھ کے باہرگھنٹی لگادی گئی

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کے مسائل سننےکے لیےگورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی۔

گورنر سندھ کامران  ٹیسوری نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر عوامی شکایات سننے کے لیے گھنٹی کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گھنٹی لگانےکا مقصد عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے،گھنٹی گیٹ کے باہر لگائی ہے کوئی بھی گھنٹی بجا کر شکایات درج کروا سکتا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل آرمی چیف کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں ان کا مقصد ملک دشمنوں کو خوش کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، ان کے خلاف اگر  ثبوت سامنے آئے  تو ان پر پابندی لگنی چاہیے۔

مزید خبریں :