پاکستان
22 فروری ، 2012

عبدالغفورحیدری کی وزیراعظم سے ملاقات، اے پی سی بلانے کی حمایت

عبدالغفورحیدری کی وزیراعظم سے ملاقات، اے پی سی بلانے کی حمایت

اسلام آباد … جے یو آئی ف کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر عبدالغفورحیدری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کی حمایت کردی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق پرائم منسٹرہاوٴس میں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ جے یو آئی کے سینیٹرز کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے ناراض عناصر کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔ جے یو آئی کے وفد میں سینیٹر حاجی غلام علی، سینیٹر مولانا صالح شاہ، ڈاکٹر اسماعیل بلیدی اور عبدالرشید شامل تھے۔

مزید خبریں :