17 مئی ، 2023
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلبی کا نوٹس موصول کرادیا۔
اس سے پہلے نیب کی ٹیم صبح دو گھنٹےانتظار کے بعد واپس چلی گئی تھی۔ نیب راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کل طلب کیا گیا ہے اور عدم حاضری پر قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔
اسی کیس میں سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو 24مئی اورسابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو 22 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔
دونوں کو اس وقت کی وفاقی کابینہ میں وزیر ہونے کی بنا پر طلب کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو بھی 24 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔