18 مئی ، 2023
لاہور: مسلم لیگ (ق) نے لاہور میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی جس کی قیادت پارٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری شجاعت حسین نے کی۔
مسلح افواج کے حق میں ریلی مسلم لیگ ہاؤس سے شروع ہوکر ڈیوس روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پراختتام پذیر ہوئی جس کے شرکا مسلح افواج کے حق میں نعرےبازی کرتے رہے۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 9 مئی کو ان لوگوں نے جوکچھ کیا وہ 75 سال میں نہیں ہوا، جو کام بھارت اور دہشتگرد نہیں کر سکے وہ چند شرپسندوں نے کر دکھایا، جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اسے سزا ملے گی، توڑپھوڑ پر اکسا نے والوں پر پابندی لگانی چاہیے۔
انہوں نےکہا کہ جو بھی آرمی چیف کے خلاف بات کرے گا وہ پاکستان کے خلاف بات کرے گا، اب الیکشن ہوں نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنے مستقبل کا جلد پتا چل جائےگا۔
اس موقع پر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، حقیقی آزادی 14 آگست کو ہی مل گئی تھی۔