Time 20 مئی ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی سے اب منسلک رہنا وطن سے بیوفائی ہوگی: ہشام انعام نے بھی پارٹی چھوڑ دی

نہیں چاہتا میرا نام غداروں کی فہرست میں آئے، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان— فوٹو: اسکرین گریب
نہیں چاہتا میرا نام غداروں کی فہرست میں آئے، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان— فوٹو: اسکرین گریب

خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا اور ایک اور وکٹ گر گئی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو دہشتگردی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے منسلک رہنا وطن سے بے وفائی ہوگی، نہیں چاہتا میرا نام غداروں کی فہرست میں آئے۔

ہشام انعام اللہ گزشتہ 10 ماہ سے عمران خان کے پاک فوج مخالف بیانیے پرنالاں تھے۔

اس کے علاوہ اجمل وزیر نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی چنیوٹ کے ضلعی صدر ذوالفقارعلی شاہ بھی پی ٹی آئی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں ریاست مخالف نہیں، زندگی موت پاکستان کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :