پاکستان

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طورپر لاپتہ ہوگیا

فضائی میزبان کو جمعہ کو ٹورنٹو سے لاہورپرواز 798 پر فرائض انجام دینے تھے لیکن پرواز کیلئے فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگر عملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کیا: ذرائع— فوٹو:فائل
فضائی میزبان کو جمعہ کو ٹورنٹو سے لاہورپرواز 798 پر فرائض انجام دینے تھے لیکن پرواز کیلئے فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگر عملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کیا: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے ٹورنٹوپرواز پر تعینات فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات کو ٹورنٹو پہنچا تھا اور فضائی میزبان کو جمعہ کو ٹورنٹو سے لاہورپرواز 798 پر فرائض انجام دینے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کیلئے فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگر عملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کیا۔

جنرل منیجر فلائٹ سروسز کے عامر بشیر کا کہنا تھاکہ فلائٹ اسٹیورڈ نے پاکستان واپسی کی فلائٹ پر رپورٹ نہیں کیا جس کے بعد پی آئی اے ویجیلنس شعبہ نے تحقیقات شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنٹو اسٹیشن منیجر نے فضائی میزبان کے پروازپر ڈیوٹی کیلئےرپورٹ نہ کرنے کا بتایا ہے۔

مزید خبریں :