Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصدکے لیے نہیں کیا جاسکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج سے لڑانے کے لیے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں  اور  لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار  دے۔

خیال رہےکہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :