Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

سابق گورنر عمران اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

پارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں: سابق گورنر سندھ/ فائل فوٹو
پارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں: سابق گورنر سندھ/ فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے سابق گورنر سندھ کو عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ان پرپارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی او کے تحت کراچی سے نظر بند شہریوں کو شہر سے باہر نہ لے جانے کا حکم  دے دیا۔

مزید خبریں :