پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل گرفتار

 
عمران اسماعیل کو ڈیفینس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا/فوٹوفائل
عمران اسماعیل کو ڈیفینس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا/فوٹوفائل 

کراچی: سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفنس  فیز 8 کے قریب سے  گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر عمران اسماعیل کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق عمران اسماعیل کی کراچی میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، سابق گورنر کے خلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

اس کے علاوہ رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاؤ گھیراو کے مقدمات پہلے سے درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کے 20 رہنما نامزد ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈیفنس سے گرفتاری کے بعد عمران اسماعیل کو شرقی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری ، فردوس شمیم نقوی اور علی زیدی  سمیت کئی رہنما شامل ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو  جیکب آباد اور فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :