Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے پیشی پر عمران خان کو گاڑی فراہم نہیں کی، سپریم کورٹ کی وضاحت

سپریم کورٹ کسی کو عدالت پیشی پر سواری فراہم کرنے کا نہیں کہتی: ترجمان سپریم کورٹ— فوٹو:فائل
سپریم کورٹ کسی کو عدالت پیشی پر سواری فراہم کرنے کا نہیں کہتی: ترجمان سپریم کورٹ— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ پیشی پر گاڑی میں لانے کے  معاملے کی وضاحت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ٹوئٹ پر وضاحت کی کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو سپریم کورٹ لانے کے انتظامات کیے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کسی کو عدالت پیشی پر سواری فراہم کرنے کا نہیں کہتی، سپریم کورٹ نے عمران خان کو گاڑی فراہم نہیں کی، انہیں سپریم کورٹ پیشی کیلئے اسلام آبادپولیس نےگاڑی فراہم کی تھی۔

مزید خبریں :