Time 23 مئی ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

ایک ویڈیو بیان میں جلیل شرقپوری کا کہنا  تھا کہ میں پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا، پی ٹی آئی کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے، 9 مئی کے واقعے پر بہت افسردہ ہوں، مکمل ذمہ داری عمران خان کی ہے۔

سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی نوجوان نسل کو اکسایا، میں کسی سیٹ کا امیدوار نہیں، میرے حلقے کا ٹکٹ دیتے ہوئے مجھ سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا، عمران خان کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔

جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ میں نےجب بھی بات کی ہے قومی مفاد میں کی ہے، عمران خان سے جو محبت تھی ان کے مثبت نعروں کی  وجہ سے تھی۔

مزید خبریں :