Time 25 مئی ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی/ فائل فوٹو
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید خبریں :