Time 27 مئی ، 2023
پاکستان

اے ٹی سی کا سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر  سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت نے عمران اسماعیل کو  بےگناہ قرار دینے کی پولیس کی رپورٹ منظورکرلی اور عمران اسماعیل کو 50 ہزار  روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا۔

عدالت نے عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو  آج شام تک جیل سے رہا کردیا جائےگا۔

عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :