Time 30 مئی ، 2023
پاکستان

فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفترپر حملہ: عدالت کا 4 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کا حکم

پاک فوج کےکمانڈنگ افسر نے ملزمان کی حوالگی کی درخواست کی تھی جسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلیا— فوٹو:فائل
پاک فوج کےکمانڈنگ افسر نے ملزمان کی حوالگی کی درخواست کی تھی جسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلیا— فوٹو:فائل

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حساس ادارے کے دفترپر حملے کے مقدمے میں ملوث 4ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

فیصل آباد میں انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج محمدحسین نے کیس پر سماعت کی۔

پاک فوج کےکمانڈنگ افسر نے ملزمان کی حوالگی کی عدالت سےدرخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت  نے آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے 9 مئی واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :