31 مئی ، 2023
کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا کو بھی وہی انفیکشن ہوگیا جس کے باعث گزشتہ دنوں نورجہاں نامی ہتھنی ہلاک ہو چکی ہے۔
ماہرین کا بتانا ہے کہ انفیکشن معمولی نوعیت کا ہے اور اس پر ویکسی نیشن کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ نے ہتھنی مدھو بالا کے علاج کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھوبالا کے لیے سفاری پارک میں سینکچری کی تعمیرجاری ہے، ہتھنی مدھو بالا کو جون کے آخر میں سفاری پارک منتقل کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا بتانا ہے کہ معاملات کے جائزے کے لیے فور پاز کا نمائندہ جون میں کراچی آئے گا، فور پاز ٹیم کے دیگر ارکان مدھو بالا کی منتقلی سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے، ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیماری مخصوص مکھی کے کاٹنے سے ہوتی ہے جو قابل علاج ہے۔