Time 02 جون ، 2023
پاکستان

کراچی میں مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، اہلیہ منشا پاشا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: معروف سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان کی اہلیہ اور اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ مسلح افراد جبران کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

اداکارہ  منشا پاشا نے  ویڈیو بیان میں کہا کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد نے راستہ روکا اور پھر شوہر جبران ناصر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

منشا پاشا نے کہا کہ مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر گئے۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ان کے شوہر کی جلد گھر واپسی کے لیے دعا کریں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے جبران ناصر کے اغوا پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جبران کو بحفاظت فوری طورپر بازیاب کرایا جائے اور اغواکاروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید خبریں :